ةہائیکورٹ کی صحافی عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 24 مئی تک مہلت

منگل 14 مئی 2024 20:10

lلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے صحافی عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر نیب کو کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 24 مئی تک مہلت دیدی۔ ایف آئی اے نے عمران ریاض خان کیخلاف کیسوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کیخلاف ایک مقدمہ اور ایک انکوائری چل رہی ہے، پنجاب پولیس کی طرف سے بھی کیسز تفصیلات پیش کی جا چکی ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران ریاض کیخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تھا لیکن انکوائریوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا جس کی بنیاد پر گرفتاری کا خدشہ موجود ہے، استدعا ہے کہ غیر ظاہر مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔