قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ کئی ماہ سے واجبات سے محروم
منگل 14 مئی 2024 20:20
(جاری ہے)
معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اگست 2023 میں بھارت میں کھیلے جانے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آدھے واجبات کئی ماہ گزرنے کے باوجود اب تک ادا نہیں کیے گئے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر رانڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 20، 20 ہزار روپے ڈیلی الائونس دیا گیا حالانکہ جبکہ فی کس ڈیلی الائونس 150 ڈالر تھا جو 40 ہزار سے زائد بنتا ہے۔
اسی طرح اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں کو اب تک ڈیلی الائونس کی مد میں ایک روپیہ ادا نہیں کیا گیا۔ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہر میچ کے بعد ڈیلی الاونس دینے کی تسلی دی جاتی رہی لیکن رقم ادا نہ کی گئی۔انہوںنے کہاکہ فائنل میچ سے پہلے ڈیلی الائونس کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تاہم فائنل کے بعد بھی کھلاڑیوں کو کچھ نہ ملا جبکہ کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران شاپنگ کے لیے بھی پیسے نہیں دیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ صرف اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اسلام آباد میں لگنے والے کیمپ کا ڈیلی الائونس ادا کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان: کوڑے مارنے کی سزاؤں اور ان پر سرعام عملدرآمد پر تشویش
-
سعودی عرب کے ایک فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھا دیں
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
درجہ حرارت کے نئی بلندیوں کو چھونے کا قوی امکان، ڈبلیو ایم او
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
-
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
-
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
-
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
-
اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں
-
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.