ہری پور پولیس نے موٹر سائیکل اور دیگر چوریوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا

منگل 14 مئی 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے موٹر سائیکل اور دیگر چوریوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا،ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں موٹرسائیکل چوری اور تھانہ پنیاں کی حدود سے مختلف اوقات میں گھروں سے چوریوں کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سلیمان ظفر نے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور اپنے ذرائع سے معلومات پر موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو رکنی بین الاضلاعی چور گروہ کے ملزمان زاہد خان اور عمر ساکنان چارسدہ روڈ بخشو پل پشاور کو گرفتار کرکے ٹرامہ سنٹر اور سٹی ٹاپ پلازہ سے چوری ہونے والا مو ٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ پنیاں کی حدود سے مختلف اوقات میں گھروں سے چوری کے واقعات پر متعدد مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران رخسار احمد سکنہ کانگڑہ کالونی حال پنیاں نے چوریوں کا اعتراف کیا،ملزم کے قبضہ سے سرقہ شدہ سامان 5 موٹر، ایک ڈنکی پمپ، ایک ڈرل مشین،دو گرینڈر،ایک فریج،ایک ایل ای ڈی اور دیگر گھریلو سامان برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :