نیشنل کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل پی ایچ ایف کا ٹیم کیلئے پلان مرتب

نیشن کپ کھیلنے سے قبل پاکستان ٹیم ہالینڈ جا کر انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، رپورٹ

منگل 14 مئی 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے پاکستان ہاکی ٹیم کا پلان مرتب کرلیا،نیشن کپ کھیلنے سے قبل پاکستان ٹیم ہالینڈ جا کر انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اس کے علاوہ ہالینڈ میں دو سے تین پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔

پریکٹس میچز کلب ٹیموں کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم ہالینڈ سے پولینڈ کیلئے روانہ ہوجائے گی، پولینڈ میں نیشن کپ 31 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائے گا۔ نیشن کپ میں پاکستان سمیت 9 ملکوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ میں پہلی تین پوزیشن میں جگہ بنالی تو پرولیگ کیلیے کوالیفائی کر جائے گا۔پاکستان پول بی میں موجود ہے جہاں کینیڈا، فرانس اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول اے میں آسٹریا، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، پولینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔