ا*تعلیم واعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی افسو سناک ہے ‘ ڈاکٹر قبلہ ایاز

ض*تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 14 مئی 2024 20:40

آ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے سرکاری یونیورسٹیوں کے ریٹائرڈ ملازمین نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرنے سمیت صوبائی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن فوری قائم کیا جائے اورپنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش دیگر مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں پشاور پریس کلب میں ڈاکٹر قبلہ آیاز نے جامعات کے ریٹائرڈ پروفیسرز ،وی سیز ،ڈینز ،چئیر پرسنز ،ڈائریکٹر ز ،پرنسپلز ،انتظامی افسران اور دیگر سٹاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے ریٹائرڈ پرفیسر زاور انتظامی افسران کو کچھ تحفظات ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، دنیا میں سرکاری جامعات حکومت کی مدد سے ترقی کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے گزشتہ کچھ سالوں سے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں شدید کمی کی گئی ہے، تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے،ہر سال حکومت پنشن کی رقم بجٹ میں بڑھائی جاتی ہے لیکن جامعات کی ملازمین کے پنشنز کو اس بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 17.5 فیصد کے اضافے کے باقیاجات تاحال ادا نہیں کئے گئے ،جامعات کے ملازمین کو پنشن کی مجموعی ادائیگی سے محروم رکھا جارہا ہے، پشاور یونیورسٹی کے 103 ریٹائرڈ اور دیگر یونیورسٹیوں کے ملازمین کو آپ تک کمیوٹیشن سے محروم ہے، خبریں گردش میں ہے کہ حکومت اب پنشن پر بھی ٹیکس کا سوچ رہی ہے اگر حکومت نے ٹیکس کا قدم اٹھایا تو یہ ظلم کی انتہا ہوگی انہوںنے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو کہ گزشتہ چار مہینوں سے تنخواہ اور پینشن سے محروم ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت جلد ا ز جلد جامعات کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن تشکیل دیں ، اعلی تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کریں تاکہ اعلی ذہن ودماغ اعلی تعلیم کا رخ کریں،پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا نے سمیت پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی فوری کی جائیں ، پنشن کی مجموعی یکمشت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور پنشن پر انکم ٹیکس کے نفاذ کے منصوبے ترک کئے جائیں