ض*عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا

qاجلاس کی صدارت اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کی

منگل 14 مئی 2024 20:40

آ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر نائب صدر داد خان اچکزئی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، مرکزی ترجمان احسان اللہ خان اور صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی سمیت تمام صوبائی یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز، سابق وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور اورملک بھر سے دیگر اراکین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس عاملہ کے پہلے روز موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد بننے والے حالات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی بیانیہ کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت ہوئی۔ اجلاس کا دوسرا دور کل بروز بدھ، 15 مئی کو باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا۔