پ*آر ٹی ایس ‘ لاء کالج پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے آگاہی سیمینار

ض*گڈ گورننس کے قوانین بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، کمشنر جج محمد عاصم امام

منگل 14 مئی 2024 20:40

(پشاور(آن لائن) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر خیبر لا کالج یونیورسٹی آف پشاور کے طلبا کے لئے عوامی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا. کمشنر محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد اور قانونی ضوابط پر جامع لکچر دیا. سیمنار میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ کمشنر نے شرکا کے سوالات کے جوابات دئیی. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہی. وکلا ہی وہ واحد طبقہ ہے جن کا سامنا ان غریب عوام سے روزانہ کے بنیادوں پر ہوتا ہے جن کو بنیادی خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

وکلا اس قانون کے متعلق لوگوں کو بتائے۔اس ایکٹ کی دفعات سے واقفیت وکلا کو افسر شاہی کی نااہلی، سرخ فیتہ، اور بدعنوانیوں کو چیلنج کرنے کے قابل بنا سکتی ہے جو عوامی خدمات تک شہریوں کی رسائی میں رکاوٹ ہیں۔ پرنسپل لا کالج ڈآکٹر عنایت نے شرکا اور کمیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا. کمشنر محمد عاصم امام نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوڈ گورننس کے قوانین بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، وکلا خدمات تک رسائی قانون سے مستفید ہو۔ اگر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نہ ہوتا تو اج عوام بنیادی حقوق کے متعلق اس حد تک اگاہ نہ ہوتی.

متعلقہ عنوان :