پاکستان نے آئرلینڈ کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
منگل 14 مئی 2024 22:50
(جاری ہے)
دیگر کھلاڑیوں میں اینڈی بالبیرنی35 اور ہیری ٹیکٹر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان ٹیم کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے14 رنز دے کر3 اور عباس آفریدی نے43 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ قومی ٹیم نے آئرلینڈ کا 179 رنز کا ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، اوپنر صائم ایوب 14رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ یہ بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دسویں مرتبہ سنچری پارٹنر شپ ہے۔ بابراعظم نے 42 بالوں میں 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں جبکہ محمد رضوان نے 38 بالوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔افتخار احمد5رنز بنا کر چلتے بنے، اعظم خان 6 بالوں پر 18 اور عماد وسیم ایک رن کے ساتھ وکٹ پرناٹ آئوٹ رہے۔ آئرش بائولر مارک اڈایر نے 3 اور کریگ ینگ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ آخری دو میچوں میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
-
اسپین فٹبال کلب ایٹلیٹیکو 3جون سے پاکستان کا دورہ کریگا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ابو ریحان کرکٹ کلب کی کامیابی
-
ڈی سی فٹ بال کلب کی جانب سے میڈ ان پاکستان فٹ بال کی تعریف
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: نیتھن لیون نے فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا
-
بابر اعظم میرا فیورٹ پلیئر ہے: میئر لندن صادق خان
-
ویرات کوہلی پر تنقید پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، سائمن ڈول کا انٹرویو میں انکشاف
-
پی سی بی نے اسامہ میر کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا
-
محسن نقوی نے نائب کپتان کی ضرورت کو مسترد کر دیا، ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بابر اعظم کی قیادت کی حمایت
-
قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش دبئی کے معیار کے مطابق کی جائے گی
-
چوتھے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگرد حملے کی خبریں، سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.