بھارت میں عام انتخابات کے دوران پاکستان بارے بیان بازی میں تیزی بھارتی سیاسی رہنمائوں کی مایوسی ظاہر کرتی ہے، رپورٹ
بدھ 15 مئی 2024 12:41
(جاری ہے)
دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں سینٹر فار پولیٹیکل سٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر عامر علی نے کہا کہ یہ تو سب جانتے ہیں کہ بھارت کے انتخابات میں پاکستان کا ذکر پولرائز کرنے کے لیے ہوتا ہے لیکن پاکستان کا بیانیہ بی جے پی سے پہلے سے بھی بھارتی سیاستدان استعمال کرتے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فرق یہ ہے کہ اب یہ زیادہ براہ راست اور بھونڈا ہو گیا ہے اور اب اسے براہ راست مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ پروفیسر عامر علی نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ رجحان خطرناک ہے کیونکہ اس سے کہیں نہ کہیں مسلمانوں کی وفاداری پر سوال اٹھایا جاتا ہے۔ پہلے یہ ذرا نازک انداز میں ہوتا تھا لیکن اب اس قدر واضح ہو گیا ہے کہ آپ اسے ہیٹ سپیچ کے زمرے میں رکھ سکتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ جوں جوں انتخابات ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے اور پھر تیسرے اور چوتھے مرحلے میں جا رہے ہیں تو اس قسم کی بیان بازی میں تیزی آنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک نظریہ تو یہ ہے کہ انھیں انتخابات کے امید کے مطابق نتائج آتے نظر نہیں آ رہے ہیں، اس لیے اس قسم کے بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ مایوسی کا مظہر بھی ہو سکتا ہے اور اس لیے بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا بیانیہ کھو رہے ہیں اس لیے اس جانچے اورپرکھے ہوئے پاکستان مخالف بیانیے کی جانب جا رہے ہیں جس سے ان کو ماضی میں فائدہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حاجی سے نسک کارڈ گم ہونے پر بھاری جرمانہ ہوگا، حکومت کی وارننگ
-
بھارتی جمہوریت کواقلیتوں سے نہیں، اکثریتی طبقے کے ظالمانہ رویے سے خطرہ ہے، مورخ ایشوری کمار
-
وارنٹ گرفتاری کے اجرا پرجوبائیڈن سے نیتن یاہو مایوس
-
جوبائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے شرم کروکے نعروں کا سامنا
-
برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا
-
ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ
-
گزشتہ ہفتے 78لاکھ سے زائد نمازیوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری
-
متحدہ عرب امارات، پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی
-
امارات،ملازمین کے لئے دوپہر ساڑے بارہ سے تین بجے تک وقفے کا اعلان
-
چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کا زلزلہ
-
ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر اسمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار
-
سنگاپور،ڈاکٹر کی نااہلی سے نوجوان مرادنگی کھو بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.