ایشیا میں اپریل میں شدید گرمی ہوئی،عالمی ماہرین

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان ہے،رپورٹ

بدھ 15 مئی 2024 17:24

ایشیا میں اپریل میں شدید گرمی ہوئی،عالمی ماہرین
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) عالمی موسمیاتی ماہرین ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایشیا میں اپریل میں شدید اور بدتر گرمی ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ رپورٹ کے مطابق اپریل میں 15 دن کی گرمی کی لہر انسان کی تخلیق کردہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کے بغیر ناممکن ہوتی۔

(جاری ہے)

اپریل میں بھارت میں اوسط سے 10 سینٹی گریڈ زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ ہیٹ ویو ہمیشہ ہوتی رہی ہے لیکن اضافی گرمی بہت سے لوگوں کی موت کا باعث بن رہی ہے۔ماہرین کے مطابق ایشیائی حکومتوں کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیشِ نظر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے ایشیا میں ہیٹ ایکشن پلان کو بڑھانے اور موجودہ منصوبوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :