فیصل آباد،فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اور جعلی دستاویزات تیار کر کے 4شہریوں سے ایک کروڑ سے زائد رقم لیکر رفوچکر

بدھ 15 مئی 2024 22:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اور جعلی دستاویزات تیار کر کے 4شہریوں سے ایک کروڑ سے زائد رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق شہزاد کالونی کے رانا مجاہد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان حمزہ اور فرقان وغیرہ نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 27لاکھ کا مال لیکر بدلے میں جعلی چیک دیا۔

(جاری ہے)

سمندری کے نواح اڈا کھدروالہ کے عمران صادق نے بتایا کہ ملزم عبدالرحمن نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 53لاکھ روپے کی رقم حاصل کی۔ رقم کے بدلے میں چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہو سکا، جبکہ ریلبازار کے تاجر رفعت علی نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عمران نے سوا بارہ لاکھ روپے اور جڑانوالہ روڈ کے اکرم کا کہنا ہے کہ ملزمان شاہد عمران کو گاڑی فروخت کی تو نے کچھ رقم نقد اور 11لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔