لوکل گورنمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

بدھ 15 مئی 2024 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لوکل گورنمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دئیے گئے ۔ڈپٹی سی او گلبرگ زون رانا غلام دستگیر کا تبادلہ سی او ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال ،سی او میونسپل کمیٹی لاڈے والہ گوجرانوالہ سے قلعہ دیدار سنگھ کا چارج واپس لے لیا گیا،عامر لال اکائونٹنٹ میونسپل کمیٹی حسن ابدال کو اکائونٹنٹ میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ،غلام محمود بٹ اکائونٹنٹ میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کو اکائونٹنٹ میونسپل کمیٹی حسن ابدال تبادلہ کر دیا گیا۔

ایم او فنانس حافظ مسعود جیلانی میونسپل کمیٹی کمالیہ کو ایم او فنانس جھنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،ایم او پی میونسپل کمیٹی کھاریاں فاطمہ مسعود کو ڈی او پلاننگ گجرات ،ثنااللہ بٹ کو سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ محمد ارشد غفور کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے ،سی او میونسپل کمیٹی ملتان فرمائش علی کا تبادلہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیدیاگیا ۔سی او میونسپل کمیٹی بھیرا انیس عباس کو سی او میونسپل تلاگنگ،خالد محمود کو سی او میونسپل کمیٹی بہاولنگر، محمد فیاض کو سی او میونسپل کمیٹی پاکستان،ظاہر حفیظ کو بلڈنگ آفیسر کلر کہار جبکہ سلمان شہباز کو بلڈنگ انسپکٹرز حسن اقبال تعینات کر دیا گیا۔