اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک فوج و سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

بدھ 15 مئی 2024 21:30

K اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک فوج و سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائے گا،فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے،پاک فوج اور سائنسدانوں پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہیں، پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں اور مسلح افواج پر فخر ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج اور سائنسدانوں کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔