qپاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

eگرین شرٹس کی مسلسل چوتھی جیت، کرغزستان کو شکست دی

بدھ 15 مئی 2024 21:30

}اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے فا?نل کیل?ے کوالیفا?ی کرلیا، گرین شرٹس نے چوتھے پول میچ میں کرغزستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنی جیت کا سفر جاری رکھا اور کرغزستان کو بھی اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پچیس اٹھارہ، ستا?یس پچیس ، ستا?یس پچیس سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ پاکستان ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکا ہے۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس با?یس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3سیٹ سے ہرایا۔ترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ میچز جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔