اسلام آباد پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی فرینڈ آف پولیس انٹرن شپ پروگرام
بدھ 15 مئی 2024 22:30
(جاری ہے)
اس موقع پر اقراء یونیورسٹی کے طلباءبھی موجود تھے جو اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک ،یونیورسٹی طلباء اور اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ٹیم کے ممبران شامل تھے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خطاب میں فرینڈز آف پولیس کو خوش آمدید کہا،ہمارے لئے آپ کی ٹریننگ مکمل کرنا اور نئے بیج کا آنا ایک اہمیت کا حامل ہے،میرے لئے سب سے اہم سکول کالجز تک جانا اور بہتر معاشرے کے لئے طلباءکی ذہن سازی کرناتھا،پولیس کے لئے عوامی رائے بدلنا انتہائی مشکل عمل ہے،ہم اپنے پراسیس اور سروسز عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں تاکہ عوام کو پتہ چلے پولیس کیا ہے،میں بلند و بالا دعوئوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عملی طور پر7 /24 کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سپاہی سے لے کر آئی جی تک سب ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں،عوام کی خدمت کرنے والے اللہ کی طرف سے منتخب ہوتے ہیں،مشکل وقت میں سب سے پہلا ردعمل دینے والا محکمہ پولیس ہے،بدلتے دور کے ساتھ پولیس کوںعصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں،اسلام آباد پولیس 63 شہداءکے خون کی وارث ہے،وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہمارا عہد ایک ہی ہے،ہم نے آپ سے وہ تعلق بنایا ہے جو دائمی ہے،پولیس کلچر مثبت عناصر پر مشتمل ہے اس سے منفی عنصر کو ختم کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوہفتوں کی انٹرن شپ شروع کررہے ہیں جس میں ایک ہفتہ عمومی اور ایک ہفتہ خصوصی تربیت پر مشتمل ہے،والنٹیر ان پولیس، فرینڈز آف پولیس کا کردار ایک ہی ہے جس میں جرائم کی بیخ کنی میں عوامی اطلاع سب سے اہم ہے،آئیں ہمارا حصہ بنیں اور مل کر عوامی خدمت کریں ۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکج دینے کااصولی فیصلہ
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
لیسکو کا اووربلنگ کی مد میں صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پاکستان بجلی نظام بہتر بنا کر پونے 2لاکھ جانیں بچا ئی جاسکتی ہیں ، یونیسیف
-
بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 15فیصد کم ہوگیا
-
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ،فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.