مختلف شہروں میں اگلے 25روز کے دوران 3ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے،این دی ایم اے

بدھ 15 مئی 2024 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25دنوں کے دوران تین ہیٹ ویوز آنے کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہے۔ 15سے 30مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری تک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2سے 3دن جاری رہ سکتا ہے۔ مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45درجہ تک جا سکتا ہے، جو 4تا 5 دن جاری رہے گی۔ تیسرے ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے 10دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیر پور کو متاثر کرے گی، جو 3 سے 5دن تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :