نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر پیش ہوتے ہیں یا نہیں فیصلہ انہیں کرنا ہے، حکومتی ذرائع
ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 مئی 2024 22:53
(جاری ہے)
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی دلائل دینا چاہتے ہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست قبول کرتے ہوئے حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے منگل کووفاق کی اپیلوں کی سماعت کی۔ گزشتہ روز سماعت سے متعلق اپنے حکم میں، سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب سے پوچھا گیا کہ وہ اپیلوں کی حمایت کر رہا ہے یا مخالفت، جس پر بیورو نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کے موقف کی تائیدکرے گا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے انٹرا کورٹ اپیل کی مخالفت کی تاہم اٹارنی جنرل اور باقی چار ایڈووکیٹ جنرلز نے اس کی حمایت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی گئیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی ترامیم میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی گئی ترامیم بھی شامل ہیں۔ وفاق کے وکیل نے کہا کہ مرکزی درخواست گزار نے نیک نیتی سے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ اس میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ مرکزی درخواست گزار ترامیم سے براہ راست متاثر نہیں ہوئے۔ عدالت نے حکم نامے کی کاپی پی ٹی آئی کے بانی اور خواجہ حارث کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست پر نیب قانون میں ترامیم کو مسترد کردیا تھا۔ وفاقی حکومت نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈے، کب کیا ہوا؟
-
کیا اورنج ٹرین پاکستان میں ثقافتی انقلاب لا سکتی ہے؟
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، مشترکہ منصوبے بنائیں، وزیراعظم
-
سعودی عرب کی مختلف پروازوں پر کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئے
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا
-
اٴْمید ہے کہ 25 جون کو مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی
-
فیصل واڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین ..
-
فیصل واڈا کا حمود الرحمن کمیشن سے متعلق ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ
-
سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کرنا سارے تنازع کی وجہ بنا، جسٹس منیب اختر
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، مشترکہ منصوبے بنائیں، وزیراعظم
-
دورہ نہایت اہمیت کا حامل ،دوستی کی نئی سمت متعین کریگا، وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.