بھارتی ریاست منی پور میں تشدد و جلائو گھیرائو جاری، ہفتے میں 13 افراد اغوا

جمعرات 16 مئی 2024 15:15

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) بھارتی ریاست منی پور میں جلائو گھیرائواور تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ریاست میں 8 سے 13 مئی کے درمیان 13 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اغوا ہونے والوں کی اصل تعداد تیرہ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ اکثر اہل خانہ پولیس میں رپورٹ درج نہیں کراتے ، اغوا ہونے والوں میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فورسز اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی پور پولیس نے اغوا کے معاملات میں کم از کم 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو طاقتور میتی ملیشیا گروپ ارم بائی ٹینگول کے ارکان ہیں،ان پر امپھال ایسٹ میں کرسٹیان کے زیر اثر کانگ پوکپی ضلع سے چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کا الزام تھا۔ایک اوربھارتی روزنامے انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ اگرچہ تشدد کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے تاہم ریاست عملی طور پر دو حصوں میں منقسم ہے، میتی اور کوکی قبائل مکمل طور پر الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔منی پورمیں تشدد گزشتہ برس 3مئی کو پھوٹ پڑا تھا، اب تک دو سو سے زائد لوگ ہلاک جبکہ پچاس ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :