پاکستان کو ویسٹ ایشیا ء بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی

وینیو اور تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا‘ بیس بال فیڈریشن

جمعرات 16 مئی 2024 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان کو ویسٹ ایشیا ء بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی۔ ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا ء کے اجلاس میں کی گئی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ کے مطابق ایونٹ کی میزبانی ملنا پاکستان پربھرپوراعتماد کا اظہار ہے، ایونٹ اکتوبر میں کرانے کا ارادہ ہے، وینیو اور تاریخوں کا اعلان جلد ہو گا۔سید فخرعلی شاہ نے مزید کہا کہ ایونٹ میں بھارت ، سری لنکا ، نیپال،عراق،افغانستان اورسعودی عرب کی ٹیمیں شریک ہوں گی، فلسطین اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔