Live Updates

صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی اہم ترجیح ہے،صوبائی وزیراسپیشلائزڈگوجرانوالہ

جمعرات 16 مئی 2024 18:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) صوبائی وزیراسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی اہم ترجیح ہے،صوپہ بھر کے ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی بہتری اور جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری کیلئے 15۔

ارب روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ بنیادی مراکز صحت کو ایک ڈیڑھ سال میں بہترین طبی سہولیات سے آراستہ کردیا جائیگا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لوگوں کوانکے گھرکی دہلیزپرصحت کی سہولیات کی دستیابی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال) اور چلڈرن ہسپتال کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عادل،ڈی ایم ایس و سی ایس او ڈاکٹرعمرشہباز،ڈائریکٹر فنانس عابدعلی،ڈاکٹر میاں وحید احمدکے علاؤہ دیگر ڈاکٹرز و سٹاف انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد جاری تعمیراتی کاموں کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لینا ہے تاکہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف اور سست روی سے کام کرنے والوں کی سرزنش کی جائے گی انہوں نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں آوٹ ڈور،،ریڈیالوجی،ٹراماسینٹر،آکسیجن سپلائی میں ہونے والے کام کامعیاردیکھاگیا۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات