ملکی معیشت صحیح سمت پر گامزن ہے،میر عبیدا اللہ گورگیج

پاکستان حاصل کرنے میں آباؤ اجداد ،بزرگوں کی قربانیاں شامل ،پاک افواج پر فخر ہے،رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبیدا اللہ گورگیج نے کہا ہے کہ ملکی معیشت صحیح سمت پر گامزن ہے،, پاکستان حاصل کرنے میں ہمارے آباؤ اجداد اور بزرگوں کی قربانیاں شامل ہیں ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے جس نے اس ملک کی بقائ اور سلامتی کی قسم کھا رکھی ہے،, پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے بعض عناصر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بول کر اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کررہے ہیں ایسے عناصر نہ تو اس ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی محب وطن وہ ایسا پروپیگنڈہ کرکے اپنے اثاثے بڑھانے کے درپے ہیں۔

اپنے یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی میر عبید اللہ گورگیج کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پاک افواج واحد ادارہ ہے جہاں نظم و ضبط ہے اور ملکی بقاء کے لئے کام کرنے کا جزیہ ہے، آئین کی آڑ میں پاک افواج کی قربانیوں کا تمسخر اڑانا ناقابل فہم عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بے بنیاد اور بغیر ثبوت الزامات لگانے کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے، پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت آج دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے SIFCکے اثرات بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے شروع ہورہے ہیں جو ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہے اسی لئے وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں تاکہ اپنے آقاؤں کو خوش کرکے اثاثے بڑھائیں ، ایسے عناصر احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ عدلیہ کو بھی اپنے فیصلوں میں احتیاط برتنی چاہئے ایسا نہ ہو کچھ سالوں بعد اعلیٰ عدلیہ کو اپنے فیصلے واپس لینے پڑیں۔