سنی تحریک شہید سلیم قادریؒ کا یوم شہادت یوم تجدیدعہدوفاکے طورپر منائے گی

�ی کو جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیں کانفرنسز،سیمینارزاور ورکرزتربیتی کنونشنز منعقد کیے جائیں گے قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری ؒ کے سپاہی نظریات پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں،فہیم الدین شیخ سربراہ تحریک محمد شاداب رضا کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالتؐ ،تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ نظریہ پاکستان کا مشن جاری رہے گا

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پرپاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام قائد بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادریؒ کے یوم شہادت کے موقع پر ہفتہ 18مئی کو ملک گیریوم تجدیدعہدوفاکے طورپر منایاجائے گا، اس سلسلے میں جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیں کانفرنسز،سیمینارز،ورکرزتربیتی کنونشنز اور قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور قائد کے مشن سے وفاکا تجدید عہدکیاجائے گا،قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری ؒ کے سپاہی نظریات پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے،اندرونی و بیرونی سازشوں کاڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالتؐ ،تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ نظریہ پاکستان کا مشن جاری رہے گا،ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکز اہلسنّت سے جاری اعلامیے میں کیا،انکا کہناتھاکہ بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے ،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے انہوں نے جس جرأت وبہادری کے ساتھ کام کیا اس پر پوری اہلسنّت کو فخر ہے ، تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے سلیم قادری شہیدؒ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملکی سلامتی، استحکام اورترقی کے لیے ہرطبقے کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ مفادات نہیں نظریات کے تناظر میں کرنا ہوگا، قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے،سازش سازش کا شور مچا نے والے کرپٹ مافیا کو بھاگنے نہیں دیں گیملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے نظام مصطفی ؐکا نفاذ ناگزیرہوچکاہے ،تحفظ ناموس رسالت ؐ کی شرعی، آئینی وقانونی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :