Live Updates

ح*صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا مراکہ میڈیسن ویئر ہاؤس کا دورہ،

ق*وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد ویئرہاوس کا دورہ کریں گی، خواجہ عمران نذیر

جمعرات 16 مئی 2024 20:35

B لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کے ہمراہ مراکہ میں میڈیکل ویئر ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعلی پنجاب کے دورہ سے قبل تمام تیاریوں، انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ادویات اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کا جائزہ لینے کے لئے مراکہ وئیر ہاؤس کا جلد دورہ کریں گی۔

صوبائی وزیر صحت نے ویئرہاؤس میں ادویات، بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کے وسیع سٹاک کا معائنہ کیا۔انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ مراکہ وئیرہاوس میں ادویات کی سٹوریج برقرار رکھیں اور مزید ریکس بنائیں جائیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا کہ ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے، مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں کو ادویات کی سپلائی کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔ادویات کی سپلائی اور نگرانی کا عمل شفاف اور فول پروف بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی دی جانیوالی ادویات اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کا ریکارڈ EMR سسٹم پر ہر وقت موجود ہے۔اس موقع پر ڈی جی ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر سہیل اور سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات