سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

پاکستانی شہری کو مصری شہری کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سعودی عرب میں مصری شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ مکہ ریجن میں پاکستانی شہری ہارون کمال کو صبحی عبدالحمید جامع کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اپیل سمیت دیگر عدالتی امور اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔