ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کاروائیاں جاری
جمعرات 16 مئی 2024 22:50
(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)خالد شمس نے ریونیو حکام، سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کے ہمراہ اے ایس ڈی بلیلی اور مقامی آبادی کے بارش کے پانی کی نکاسی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے موقع کا دورہ کیا۔
اس دوران مجوزہ ڈرین ایریا کا معائنہ کیا اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق جائزہ لیاکسی بھی بارش، سیلاب کی صورت حال سے پہلے ڈرین چینل کو جلد بنانے کی احکامات جاری کیے ۔ سپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے سپنی روڈ پر رکشہ شورومز کے خلاف کاروائی کی اس دوران 65 شورومز کو سیل کرکے مزید کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو رپورٹ ارسال کردی ۔ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید نے جوائنٹ روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ، مٹن شاپ اور پولٹری شاپ شامل ہیں، دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 1 دکان سیل کردی 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ 2 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ مجسٹریٹ مطیع اللہ نے خیزی چوک او سمنگلی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 15 دکانوں کا دورہ کیا جس میں نان شاپ اور بیف شاپ شامل تھے۔ دکانوں میں قیمتوں کا جائزہ لیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو گرفتار کرلیا جبکہ بارہ دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر مجسٹریٹ سریاب خادم حسین کھوسہ نے سریاب مل بوائز ہائی سکول سریاب میں سنٹر 1 کا دورہ کیا جو کہ تسلی بخش پایا گیا۔امتحانی مراکز کا دورہ مجسٹریٹ عبدالحمید نے حالیہ جاری ایف ایس سی کے جاری امتحانات کے دوران گورنمنٹ گرلز ریلوے اسکول امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اس دوران طالبات رول نمبر سلپ چیک کیے اور نقل پر سختی پابندی کی تاکید کی۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
-
پاکستان کو ماحولیاتی انصاف ملنا چاہیے، دنیا اپنے وعدے پورے کرے،بلاول بھٹو زرداری
-
پشاور کے مصروف شعبہ چوک میں موبائل سنیچرز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
سال میں صرف ایک بار بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی، نیپرا کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم
-
عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی
-
وزیر اعلی مریم نواز کی دارلامان میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات ،اللہ ہر ماں کومریم نوازشریف جیسی بیٹی دے،خواتین
-
مسلم لیگ ( ن ) کی لیڈر شپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہے،عظمی بخاری
-
پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں سویلین ڈکٹیٹر شپ ہے ،حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.