سندہ پبلک سروس کمیشن کیجانب سے مشترکہ مسابقتی امتحان 2020 کے حتمی نتائج جاری

جمعرات 16 مئی 2024 22:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سندہ پبلک سروس کمیشن کیجانب سے مشترکہ مسابقتی امتحان 2020 کے حتمی نتائج جاری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) کے لیے 7 خواتین امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، 4 خواتین امیدواروں کو PMS الاٹ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2020 کے حتمی نتائج جاری کردیے، مجموعی طور پر 101 امیدواروں کو مختلف آسامیاں الاٹ کی گئیں۔

ڈی ایس پی کے لیے کامیاب خواتین امیدواروں میں عاصمہ سعید، ارم شیخ، طاہرہ نورین، مہرین رضا، عظمیٰ اور فاطمہ خورشید شامل ہیں جب کہ صوبائی پي ايم ايس کے لیے 04 خواتین امیدواروں کو مختص کیا گیا ہے۔ سي سي اي کا 2020 کا زبانی امتحان 17 اپریل 2024 سے شروع ہوا اور 7 مئی 2024 تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 182 امیدواروں کے نتائج ان کی اہلیت کے مطابق زبانی ٹیسٹ لینے کے بعد جاری کر دیے گئے ہیں جن میں 101 امیدواروں کو مختلف محکمات الاٹ کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نتائج میں ڈی ایس پی، پراونشل مینجمنٹ سروسز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، لیبر آفیسر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست ایس پی ایس کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو ایس پی ایس سی کے مشترکہ تحریری امتحان 2020 کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 182 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ مذکورہ جانچ عدالتی حکم کی تعمیل میں کی گئی ہے۔ مذکورہ امتحان کا اشتہار 30 جولائی 2019 کو جاری کیا گیا تھا جس میں پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔سی سی ای اسکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں سے تحریری امتحان لیا گیا۔ ایس پی ایس سی کے چیئرپرسن محمد وسیم نے عدالتی حکم کے بعد جون 2023 میں ہائی کورٹ کی جانب سے معطل کیا گیا تحریری امتحان دوبارہ کرایا، جس کے بعد مختصر مدت میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :