کانزفلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری

ایشوریا رائے بچن زخمی حالت میں ممبئی سے فرانس روانہ ہوئی تھیں

جمعہ 17 مئی 2024 12:27

کانزفلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی انٹری ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔فرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دٴْنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی، اداکارہ نے 16 مئی کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔ایشوریا رائے بچن نے کانز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ ‘‘فالگونی شین’’ کا تیار کردہ خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔اداکارہ کے گاؤن کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت ‘تھری ڈی’ تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گاؤن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول کے ریٹ کارپٹ پر واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔