میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں ،اداکار وکی کوشل

جمعہ 17 مئی 2024 12:34

میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں ،اداکار وکی کوشل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بھارتی اداکار وکی کوشل سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ وکی کوشل آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں وکی کوشل ہٹ فلم گینگز آف واسع پور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تھی ہدایتکار انوراگ کشیپ نے کپل شرما کے شو کے دوران وکی کوشل کی گرفتاری سے متعلق انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے اداکار پیوش مشرا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرانی ہوئی کہ انوراگ کشیپ کا کریو ممبر خود کو گرفتاری سے نہ بچا سکا تھا۔ تاہم اس حوالے سے انوراگ کشیپ نے بتایا کہ واسع پور کے دوران وکی کوشل کو ایک مرتبہ جیل جانا پڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بغیر اجازت شوٹنگ کی اور ایک مرتبہ جب ہم شوٹنگ کر ر ہے تھے وہ وہاں پر مافیا کی جانب سے غیرقانونی کان کنی کا عمل جاری تھی اور اس دوران وکی کوشل پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :