شاعر احمد فرہاد لاپتہ کیس،سیکرٹری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب
عدالت نے دائر درخواست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،سیکریٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر جمع کروانے کا حکم
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 12:18
(جاری ہے)
جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ہیں۔
قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شاعراحمد فرہاد لاپتا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، وہی لوگ مسنگ ہیں جو لاپتا افراد پر زیادہ بات کرتے ہیں، لاپتا افراد پر بات کرنے کی وجہ سے شاعر کو اٹھا لیا گیا، ہم سب کو پتا ہے کون کیا کر رہا ہے۔ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو سماعت ہوئی تھی۔ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر، احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے اور بتایا تھا کہ دو روز قبل احمد فرہاد اسلام آباد گھر سے لاپتا ہوگئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے کوشش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ میں لاپتا فرد کی اہلیہ سے ملا ہو جہاں تک مجھے پتا چلا ہے گھر کے باہر سے ان کو اٹھایا گیا، گاڑی کے نمبر رات ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جارہے، گاڑیوں کے نمبر ٹریس کرنے کیلئے ابھی بھی ایف آئی اے میں کام جاری ہے، ملک بھر کے تمام آئی جیز کو ہم نے خط لکھا ہے، تمام خفیہ اداروں کو بھی خطوط لکھے ہیں، جیوفنسنگ ہم نے کرلی ہے کچھ وقت اس میں لگے گا، سی ڈی آر اور جیو فنسنگ پر کام ابھی ہونا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.