گلوکار علی ظفرکی 44 ویں سالگرہ (کل) ہفتہ کومنائی جائے گی

جمعہ 17 مئی 2024 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) معروف پاکستانی گلوکار علی ظفرکی 44 ویں سالگرہ (کل) ہفتہ کو منائی جائے گی۔گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔

(جاری ہے)

علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم حقہ پانی کے گانے'' چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے ''سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔علی ظفر نے اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم تیرے بن لادن سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے۔ بھارتی فلم" تیرے بن لادن "کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی۔