ری پیبلیکنز اسرائیل کو فوجی اسلحے کی ترسیل میں تاخیر کا نوٹس لے،ایوان نمائندگان

ڈیمو کریٹس کی طرف سے اسرائیل کو اسلحے کی شپمنٹ میں تاخیر کرنے کی کوشش پر ان کی سرزنش کا بھی مطالبہ

جمعہ 17 مئی 2024 17:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کے روز ایک بل منظوری کے لیے پیش کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج کے لیے اسلحہ کی ترسیل کا عمل تیز کیا جائے۔ بل میں ڈیمو کریٹس کی طرف سے اسرائیل کو اسلحے کی شپمنٹ میں تاخیر کرنے کی کوشش پر ان کی سرزنش کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بل دی اسرائیل سیکیورٹی اسسٹننس سپورٹ ایکٹ ' کے حق میں ابتدائی طور پر 224 میں سے 187 ووٹ آئے ہیں۔۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی ہدایات پر ری پبلکن ارکان نے زیادہ تر بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کے قانون کی شکل اختیار کرنے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم اس کی ایوان میں آمد سے صدارتی انتخابی مہم کے دوران امریکی سیاسی تقسیم پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت حماس کے جنگجووں کا خاتمہ کرنے کا بیانیہ اختیار کیے ہوئے ہے۔