مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے ایک اوربری خبر،بجلی 1روپے 47 پیسے مہنگی
صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، نیپرا نے پاور ڈویژن حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 17:13
(جاری ہے)
دوران سماعت پاور ڈویژن حکام نے اضافے کا اطلاق فوری طور پر کرنے کی استدعا کی، سماعت میں نیپرا سے صارفین نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق سوالات کئے، انہوں نے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کمی کے حوالے سے سوال اٹھایا، اس کے علاوہ انہوں نے پوچھا کہ نیٹ میٹرنگ بڑھنے سے گرڈ سے بجلی کون خریدے گا۔
چیئرمین نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت کورنگی کراچی ایسوسی ایشن کے نمائندہ نے مہنگی بجلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان حالات میں انڈسٹری بند ہو جائے گی۔سوالات پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب ہمارے پاس نیٹ میٹرنگ کا معاملہ آئے گا تودیکھا جائے گا۔نیپرا حکام نے بتایا کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 2 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حیدر آباد کو بجلی سپلائی کرنے والی (حیسکو) نیپرا اتھارٹی کوانتہائی اقدام پر مجبورکر رہی ہے۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایسی شکایات آرہی ہیں کہ شرم آجاتی ہے۔چیئرمین نیپرا بولے حیسکو کے خلاف فیصلے میں خود نوٹ لکھوں گا۔اس دوران پاور ڈویژن حکام نے بھی حیسکو کے سامنے آنے والی شکایات پر اس کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکردی
-
ہمارا مینڈیٹ واپس کریں پھر ان سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے . عمرایوب خان
-
وفاقی وزیر قانون نے نیب ترامیمی آرڈیننس 2024 اور الیکشن ترامیمی آرڈیننس 2024 قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان‘ آدھے گھنٹے میں انڈیکس میں 1850 پوائنٹس کی کمی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
-
لاپتہ افرادکیس،لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی
-
لاپتا افراد کیسز: لارجر بینچ کی تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں.جسٹس محسن اختر کیانی
-
دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت جاری
-
فلم اداکارہ کنگنا رناؤت کو تھپڑ کس نے اور کیوں مارا؟
-
عیدالاضحی کی آمد، لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
-
انتخابی عذرداری کیس،قاسم سوری کی طلبی کیلئے اشتہار جاری کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.