چیف جسٹس آف پاکستان کا غیرملکی دورہ ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

جمعہ 17 مئی 2024 18:58

چیف جسٹس آف پاکستان کا غیرملکی دورہ ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔جسٹس منیب اختر (کل) ہفتہ کوقائم قام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے 10 بجے ہوگی، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہذا جسٹس منیب اختر (آج) ہفتہ کو قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔