وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 17 مئی 2024 20:08

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اضافی قلمدان رولز آف بزنس کے قاعدہ نمبر 3(4) کے تحت سونپا گیا۔ قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہوگا۔