اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل عادل درانی پربرس پڑے

جمعہ 17 مئی 2024 21:03

اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل عادل درانی پربرس پڑے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت طبیعت ناساز ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی بیماری کو ڈرامہ کہنے پر اداکارہ کے وکیل عادل خان درانی پر برس پڑے۔عادل درانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران راکھی ساونت کے ہسپتال میں داخل ہونے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ سب جیل جانے سے بچنے کیلئے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر راکھی ساونت کے وکیل نے ان کی بیماری کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے عادل جیلانی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی صحت کے بہت سے مسائل ہیں، عادل جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے، راکھی ساونت اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے اور جلد ہی اس کی سرجری ہوگی۔راکھی ساونت کے وکیل نے واضح کیا کہ اداکارہ قانونی کارروائی سے فرار ہونے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے نے دعویٰ کیا کہ راکھی اگلے تین دنوں میں عدالت میں پیش ہوں گی، وہ بھاگ نہیں رہی۔

متعلقہ عنوان :