پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق

جمعہ 17 مئی 2024 22:17

پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ، اگر ریٹائرمنٹ لوں تو سیف گیمز کے دوران لینے کا پلان کروں گا ۔اسپورٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں، اگر ریٹائرمنٹ لوں تو سیف گیمز کے دوران لینے کا پلان کروں گاایتھلیٹس کو فنانشل اور کھیلوں کے مواقع ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو بھی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ہائیر ایجوکیشن کو کھیلوں میں پالیسی بنانے کی ضرورت ہے اسکول میں چھٹی کے بعد ایک گھنٹہ طلبائ کو کھیل کھلانے چاہیے،میں اسکول میں تھاتو ہر کھیل میں شرکت کرتاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو کھیل دکھایاجائیگا، اسی کو فروغ ملے گا کرکٹ سے ناراض نہیں ہونا چاہیے، فیڈریشنز کی مارکیٹنگ ٹیم نہیںکھیلوں کی فیڈریشنز کو مارکیٹنگ کی پالیسی بنانی چاہیے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو مختلف فیڈریشنز کو مارکیٹنگ سکھانی چاہیے جس سے کھیلوں کو فروغ ملے۔

اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ مختلف کھیلوں کے لیے کوچز، ٹریننگ کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنا ضروری ہے، ٹینس فیڈریشن نے سیف گیمز میں بھارت سے زیادہ Kگولڈ میڈلز لینے کا ہدف بنانا چاہیے،