پنجاب گندم خریدنے کی اجازت نہ دے تو خیبرپختونخواہ میں ایک روٹی 50 روپے کی ملے
پنجاب کسانوں کیلئے 400 ارب روپے کا تاریخی پیکج لا رہا جبکہ گنڈاپورسرکار پختونوں کا پیٹ فلمی ڈائیلاگز اور مولا جٹ والی بڑکیں مار کر بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مئی 2024 19:09
(جاری ہے)
مریم نواز نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ مکمل بند کردی ہے۔
آپ کو تو پنجاب حکومت کا شکر گزار ہونا چاہیے جو گندم خریدنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے گندم خریدنے کی اجازت نہ ہوتو کے پی میں ایک روٹی 50 روپے کی ملے۔ ہمیں معلوم ہے آپ لوگ کسانوں کے کتنے ہمدرد ہیں 4 سال پنجاب کے عوام نے بزدار گینگ کی شکل میں عذاب بھگتا ہے۔ آپ کو پنجاب کی بجائے خیبر پختونخواہ کے غریب عوام کی فکر کرنی چاہیے۔ آپ لوگوں کو اپنے وزیراعلی کی فکر کرنی چاہیے جو آج کل حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ مریم نواز کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا تاریخی پیکج لے کر آرہی ہے۔ علی امین گنڈاپور تو پختونوں کو 400 روپے کا ریلیف دینے کو تیار نہیں ہیں۔ گنڈاپور سرکار پختونوں کا پیٹ فلمی ڈائیلاگز اور مولا جٹ والی بڑکیں مارنے سے بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا ہ حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا، پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردئیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری باقاعدہ شروع کردی ہے۔ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک کا مزید کہنا تھا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جب کہ 30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.