قائد بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی طرح سکھر میں تجدیدعہدوفاکے طورپر منایا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پرپاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام قائد بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی طرح سکھر میں تجدیدعہدوفاکے طورپر منایا گیا ، اس سلسلے میں ملک بھرمیں کانفرنسز،سیمینارز،ورکرزتربیتی کنونشنز اور قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور قائد کے مشن سے وفاکا تجدید عہدکیاجائے گا،قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری کے سپاہی نظریات پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے،اندرونی و بیرونی سازشوں کاڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالتﷺ،تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ نظریہ پاکستان کا مشن جاری رہے گا،ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی نے مرکز اہلسنت سے جامع مسجد نبوی میں عرس مبارک کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاپاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی کامزید کہناتھاکہ بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے انہوں نے جس جرات وبہادری کے ساتھ کام کیا اس پر پوری اہلسنّت کو فخر ہے، تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے سلیم قادری شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملکی سلامتی، استحکام اورترقی کے لیے ہرطبقے کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ مفادات نہیں نظریات کے تناظر میں کرنا ہوگا، قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے،سازش سازش کا شور مچا نے والے کرپٹ مافیا کو بھاگنے نہیں دیں گی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے نظام مصطفیﷺکا نفاذ ناگزیرہوچکاہے،تحفظ ناموس رسالت ﷺکی شرعی، آئینی وقانونی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :