Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایلیٹ فورس کے یونیفارم کی ویڈیوز و تصاویر وائرل

جمعہ 17 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی گزشتہ ماہ اپریل میں پنجاب پولیس کے یونیفارم کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اب ان کی جانب سے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہننے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔مریم نواز نے 17مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فورس کا یونیفارم بھی پہنا۔

مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہننے کے بعد بعد نہ صرف سلامی دی بلکہ اسلحہ بھی چلانے کی مشق کی اور انہوں نے ایلیٹ فورس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ تقریب اور پاس آئوٹ ہونے والے اہلکاروں کا معائنہ بھی کیا۔مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خواتین اہلکاروں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب خواتین اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی جانب سے خواتین کانسٹیبلز کے ساتھ ملنے اور ان کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنوانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔مریم نواز کی جانب سے اسلحہ چلانے کی مشق کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی وزیر اعلی پنجاب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔گزشتہ ماہ اپریل میں بھی انہوں نے لاہور میں پنجاب پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب میں پولیس کا یونیفارم پہنا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان پر یونیفارم پہننے پر عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات