ایس پی اپر سوات کا پولیس سٹیشن فتح پور کا اچانک دورہ ،سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیں ، عطاء اللہ شمس کی ہدایت

جمعہ 17 مئی 2024 21:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس سٹیشن فتح پور کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے تھانے میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آیا کریں، عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیں اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں انہوں نے ایس ایچ او تھانہ فتحپور کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔