ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
کمپنی نے 2030 تک سرمایہ کاری کو دگنا کرکے 65 بلین ڈالر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا
جمعہ 17 مئی 2024 22:30
(جاری ہے)
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہنڈا ایک مسابقتی کاروباری ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد مجموعی پیداواری لاگت کو تقریبا 35 فیصد کم کرنا ہے اور 2030 تک، ہنڈا شمالی امریکا میں خریدی جانے والی بیٹری کی قیمت کو موجودہ بیٹریوں کی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کم کر دے گی۔
2030 تک کمپنی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں اور فیول سیل ای وی کو عالمی سطح پر فروخت کا 40 فیصد بنانا ہے۔ دنیا کی آٹو کمپنیاں تیزی سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بارے تشویش بڑھنے کے ساتھ کم آلودگی پھیلانے والے ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔رواں سال اپریل میں، ہنڈا نے 11 بلین امریکی ڈالر کے نئے الیکٹرک وہیکل(ای وی) بیٹری اور گاڑیوں کے اسمبلی پلانٹ کے ساتھ کینیڈا کی تاریخ میں سب سے بڑی آٹو سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ایک ہی وقت میں، اعلی قیمتوں، بھروسے، رینج اور چارجنگ پوائنٹس کی کمی کے بارے میں صارفین کی تشویش کی وجہ سے ای وی مارکیٹ میں سست روی دیکھی جارہی ہے۔خیال رہے چین نے 2023 میں الیکٹرک کاروں کی برآمد میں جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، ہنڈا کمپنی 2030 تک ہر سال تقریبا 20 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بڑے حریف ٹویوٹا کا ہدف 2026 تک سالانہ 1.5 ملین اور 2030 تک 3.5 ملین الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنا ہے۔واضح رہے ٹویوٹا بڑے پیمانے پر سالڈ اسٹیٹ بیٹریاں تیار کرنے کی بھی امید کر رہی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر انتہائی اہم تکنیکی پیش رفت ہے جس سے گاڑیوں کی چارجنگ تیز اور رینج زیادہ ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل
-
وفاقی بجٹ ایک معمہ بن چکا ہے اور وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں،مزمل اسلم
-
عمران ریاض کیخلاف مقدمات وانکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
-
کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی
-
مئی2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورصدر (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ،روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر عالمی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کسان بینک، گرین ٹریکٹر،ہارویسٹر،زرعی آلات کی مقامی تیاری،آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان
-
نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، رانا مشہود احمد خان
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فہد شفیق کوسندھ کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.