وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیشن کا اجلاس، ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ

ہفتہ 18 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیشن کا فیصلہ ساز اجلاس جمعہ کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی جانب سے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

کمیشن نے ژوب ڈویژن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویلجز کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے منصوبے سے متعلق ورکنگ پیپر پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ پی ڈی ایم اے کی امداد و بحالی سرگرمیوں کے لئے علیحدہ سے بجٹ مختص کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے صوبائی سطح پر آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمیشن نے پی ڈی ایم اے کو محکمہ خوراک کے زیر انتظام سائیلوز کی حوالگی سے متعلق تجویز پر باقاعدہ سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ کمیشن نے پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایکٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی ،قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر زہری چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سیکرٹری لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد طیب لہڑی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم ایم اے جہانزیب خان سمیت بورڈ کی اراکین نے شرکت کی۔