Live Updates

مظفر گڑھ ، کلینک آن ویل پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 14:39

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایم پی اے ایم پی اجمل خان چانڈیہ نے بستی دوآبہ اور بہاری کالونی میں’’ کلینک آن ویل‘‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’صحت مند پنجاب ‘‘ علاج کی سہولت آپ کی دہلیز پر کے تحت فیلڈ ہسپتال کے بعد ’’کلینک آن ویل‘‘ پنجاب حکومت کی عوام دوست پالیسوں کا مظہر ہے، صحت کی مکمل سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچانے پر اہلیانِ مظفرگڑھ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر راؤ ظفر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے مختلف دیہی علاقوں کے لیے 7 فیلڈ ہسپتال طبی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ فیلڈ ہسپتال میں شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر ،خون کی کمی کے ٹیسٹ، بچوں میں غذائی کمی کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے دئیے جائیں گے ان فیلڈ ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہر کلینک آن ویل پر ایک ڈاکٹر، ایک ایل ایچ وی ،ایک ڈسپنسر، ایک ویکسینیٹر اور سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر موجود ہوگا ،یہ ٹیم موقع پر ہی مریضوں کو چیک کرے گی اور مریضوں کو ہرقسم کی ادویات مفت فراہم کرے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات