علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘امیر مقام

ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2024 14:39

علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘امیر مقام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا لیکن وہ اپنا کام کررہا ہے، علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ماڈ ل ٹائون آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ کہتے ہیں خیبر پختوانخواہ میں فارم پینتالیس کی حکومت ہے بتائیں ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو ، پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہ ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگائو۔