Live Updates

آپ لوگوں کے دل میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گی ‘ یاسمین راشد

بانی پی ٹی آئی عوام کے مزید قریب اور ان میں مزید مقبول ہوتے جارہے ہیں‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 18 مئی 2024 15:48

آپ لوگوں کے دل میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اللہ جس کو چاہے عزت دے،8 فروری کا عوام کا فیصلہ تو آپ کو سنائی نہیں دیا آج عمران خان کی ایک جھلک نظر آنے پر پڑنے والا عوام کا شور بھی سنائی نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق جیل سے جاری خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کیاآپ لوگوں کے دل میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں ہیں ،2 سال کے ظلم اور جبر کے باوجود آپ لوگوں کو اس کا نام لینے سے روک سکیں ہیں،کیا لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے آپ اس پر کاٹا لگا سکیں ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے دعوے کرنے والے ،7 فیصد مقبول کہنے والے،دن رات خلاف پریس کانفر نس کرنے والے، عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرنے والے کیسے بھول گئے عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عوام کے مزید قریب اور ان میں مزید مقبول ہوتے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات