صوبائی وزیر صحت پنجاب نے اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

15سے 20دن میں صورتحال کنٹرول میں آجائیگی،فارما کمپنی ڈیڑھ لاکھ انجکشن 28 مئی کوامپورٹ کر رہی ہے،سلمان رفیق

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 15:35

صوبائی وزیر صحت پنجاب نے اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) صوبائی وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا،15سے 20دن میں صورتحال کنٹرول میں آجائیگی،سلمان رفیق نے انجکشنز بنانے والی کمپنی سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کی مارکیٹوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت کی خبریں میڈیاپر چلنے کے بعد صوبائی وزیر صحت نے معاملے کا نوٹس لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کو کہا ہے جوجلدڈیڑھ لاکھ انجکشن 28 مئی کوامپورٹ کر رہی ہے۔ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت جلد ہی دورہوجائےگی۔15 جون تک 15لاکھ انجکشن لیب ٹیسٹ کے بعد مارکیٹ میں آجائیں گے، 15 لاکھ انجکشن لیب ٹیسٹنگ کیلئے ڈریپ کے پاس ہیں۔صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھاکہ اینٹی ٹیٹنس انجیکشن سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں میں حادثات کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجیکشن دیا جارہا ہے۔

لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہوگئے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازمی ہوتا ہے۔فارما مینوفییکچرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔ ویکسین سپلائی کرنے والی کمپنی کادیگرممالک کیمارکیٹ میں بڑاشیئرتھاجس کے باعث مختلف کمپنیوں کی دیگرممالک سپلائی پرقلت ہوسکتی ہے۔

میڈیکل سٹورز مالکان کی جانب سے اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہونے پر بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی۔ دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے۔میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ نجی کلینک اور ہسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن دستیاب نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :