یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ

DW ڈی ڈبلیو ہفتہ 18 مئی 2024 16:40

یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مئی 2024ء) میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے کے مطابق آبنائے باب المندب کے قریب حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شہر موخا سے دس ناٹیکل میل دور اس آئل ٹینکر پر ''حملہ‘‘ کیا گیا۔ ایمبرے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ''میزائل حملے کے بعد اس جہاز کے اسٹیئرنگ گیئر فلیٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔

‘‘

لاک ہیڈ مارٹن اور سعودی کمپنیوں کے مابین معاہدہ طے

جرمنی سعودی عرب کو یورو فائٹرز کی ترسیل کے لیے تیار

برطانوی بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ایکبحری جہاز 'نامعلوم شے لگنے سے معمولی نقصان کا شکار ہوا ہے‘‘۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق، ''جہاز اور عملہ محفوظ ہیں اور مقررہ بندرگاہی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ حوثی باغی اب تک ایسے درجنوں حملے کر چکے ہیں جن کے رد عمل میںبحری تجارتی راستے کے تحفظ کے لیے امریکہ اور برطانیہ کئی بار یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کر چکے ہیں۔

ع ت، ع س (اے ایف پی)