نوازشریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

ہفتہ 18 مئی 2024 18:17

نوازشریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ قائد محمد نواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔