ترقی پسند قومی رہنما مختار باچا کو ان کی سیاسی و فکری جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سینیٹر جان محمد بلید ی
ہفتہ 18 مئی 2024 18:37
(جاری ہے)
لیکن بدقسمتی سے ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایسا اتحاد ممکن نہیں ہو سکا۔این پی سکریٹری جنرل نے کہاکہ بائیں بازو کے سیاسی و نظریاتی ساتھیوں نے ملک مین متعدد سیاسی پارٹیوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا لیکن وہ اپنی صفیں درست نہیں کرسکے نظریاتی کھج بحثوں میں اپنے لئے مضبوط سیاسی پلیٹ فارم تشکیل نہیں دے سکے۔
سید مختار باچا مرحوم کے اپنی یاداشتیں بتاتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بزرگ فکری رہنما نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ بائیں بازو کے نظریے پر یقین رکھتے تھے اورانہوں نے اپنے سیاسی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے کے علاوہ سماج کے مظلوم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے انتھک جدوجہد کی۔بابر نے کہا کہ باچا کے سیاسی اصول ان تمام لوگوں کے لئے رہنمائی کا کام کریں گے جو مظلوم عوام کے حقوق کے لئے لڑنا چاہتے ہیں۔باچا کی سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے این پی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے کہا کہ بائیں بازو کے تجربہ کار رہنما نے اپنی سیاست کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان میں شمولیت سے کیا ۔ان کی سوچ سخت نہیں تھی اور اس نے ان تمام لوگوں کی حمایت کی جو ایک انصاف پسند معاشرے کے لئے کام کرنا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ترقی پسند قوتیں پاکستانی سیاست میں اپنے لئے جگہ پیدا کریں اور عام لوگوں تک پہنچیں۔ شاید اسی وجہ سے انہوں نے این پی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے کارکنوں کی رہنمائی کے علاوہ اسے کے پی کے میں منظم کرنے کی کوشش کی۔ایوب ملک نے کہا کہ باچا کو غیر سیاسی کرنے کے خیال سے شدید نفرت تھی۔ باچا اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں، اس لئے وہ اپنے آخری دن تک سیاسی طور پر متحرک رہے، ان کی وفات سے نیشنل پارٹی کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام ترقی پسند جماعتوں کا نقصان ہے۔مزید قومی خبریں
-
ج* آئی ایم سے بات چیت جاری تھی اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ سے ہاری
-
بدقسمتی سے پی ڈی ایم حکومت کے پاس ٹیکس بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،مزمل اسلم
-
غ*پنجاب بھر میں گرمی لانے والا نیا سسٹم داخل ، ٹمپریچر 44 ڈگری تک جانے کا امکان
-
سپریم کورٹ میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق غلط بیانی کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کانوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ
-
کریم آباد، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
-
قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنیکی پیشکش
-
ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کرگئیں
-
ہتک عزت بل ،کسانوں سے گندم نہ خریدنا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی ہے ‘ احمد خان بھچر
-
پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی فیصلہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور کو جواب
-
خورشید شاہ کا مجوزہ وفاقی بجٹ سے مکمل لاعلمی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.