بجٹ میں تنخواہیں 12 سے 15 فیصد ،پنشن 10 فیصدبڑھانے کی تجویز

ہفتہ 18 مئی 2024 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں12 سی15 فیصد اضافہ کی تجویز پر غور کررہی ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں10 فیصدکا اضافہ بھی متوقع ہے۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) پنشن میں5ہزار روپے اضافہ بھی زیر غور ہے کیونکہ اس وقت ای او بی آئی پنشن صرف 10ہزار روپے ماہانہ ہے۔

یہ اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگاعلاوہ ازیںای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ای او بی آئی پنشن میںخاطر خوا اضافہ کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اور ادارہ میں افرادی قوت کی شدید قلت کے پیش نظر فوری طور پر نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں اور مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرزکی نمائندہ تنظیموں کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔